23 اکتوبر 2012 - 20:30

لبنان کي فوج نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ بيروت اور طرابلس ميں گذشتہ دو دنوں کي لڑائيوں ميں مختلف ملکوں کے سو غير ملکي مسلح افراد گرفتار کئے گئے ہيں -

ابنا: لبناني فوج نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ گرفتار کئے گئے غير ملکي مسلح افراد کا تعلق مختلف ملکوں منجملہ شام اور فلسطين سے ہے - ان لڑائيوں ميں لبناني فوج کے پندرہ جوان

زخمي ہوئے ہيں - بيان ميں کہا گيا ہے کہ فوج کے مختلف دستے بيروت اور طرابلس کے شورش زدہ علاقوں ميں تعينات ہيں اور انہوں نے مسلح افراد کا قلع  قمع کرنے کے اپنے منصوبے پر کاميابي سے کام کيا ہے -  بتايا جاتا ہے کہ لبنان کے شمالي شہر طرابلس ميں ہونےوالي لڑائيوں ميں دس افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمي ہوگئے تھے -  بيروت کے الجديدہ اور الکولا محلوں ميں جہاں پير کو فوج اور سعد حريري کے المستقبل دھڑے سے وابستہ مسلح افراد کے درميان لڑائياں ہوئي تھيں اب حالات کنٹرول ميں ہيں - منگل کو مسلسل دوسرے دن بھي طرابلس ميں اسکول اور کالج بند رہے -

اس درميان يورپي يونين کے  شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کيتھرين اشٹون لبنان کے وزير اعظم نجيب ميقاتي کي حکومت کے تئيں اپني حمايت کا اعلان کرنے کي غرض سے بيروت پہنچي ہيں.
.......
/169